ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگال کے دو وزراء اور 2 دیگر رہنما رہیں گے نظربند: ناردا رشوت معاملے میں ہائی کورٹ کا حکم

بنگال کے دو وزراء اور 2 دیگر رہنما رہیں گے نظربند: ناردا رشوت معاملے میں ہائی کورٹ کا حکم

Fri, 21 May 2021 19:01:28    S.O. News Service

کولکاتہ،21/ مئی (ایس او نیوز/ایجنسی)ناردا رشوت کے معاملے میں گرفتار ممتا بنرجی کے دو وزراء فی الحال گھر میں نظر بند رہیں گے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے یہ حکم جمعہ کودیا۔ ان چاروں رہنما کو رواں ہفتے کے شروع میں مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے ناردا رشوت کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے سیاستدانوں کی درخواست ضمانت کی سماعت تین رکنی بینچ کے پاس بھجوا دی ہے کیونکہ دو رکنی بنچ کے ججوں کے نظریات مختلف ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس راجیش بندل نے رہنماؤں کو ہاؤس ایرسٹ کا حکم دیا جبکہ جسٹس ارجت بنرجی نے عبوری ضمانت کا حکم دیا۔

دریں اثنا مرکزی ایجنسی سی بی آئی نے ہاؤس ایریسٹ کی مخالفت کی اور فیصلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔سینئر وکلاء ابھیشیک سنگھوی اور سدھارتھ لوتھرا نے اپنے مؤکلوں کے لئے عبوری ضمانت کے لئے دباؤ ڈالا اور کہا کہ جتنی جلدی ہوسکے بڑی بنچ تشکیل دی جائے، بہتر ہے کہ آج ہی ہو۔


Share: